22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:14
حکومت یوم ولادت دختر رسول ﷺ پر عام تعطیل کا اعلان کرے ،علامہ ناصر عباس
جیو نیوز - کراچی …مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اسلام حضر ت فاطمہ زہرا کی بے لوث قربانیوں اور مجاہدتوں کا مقروض ہے آپ کا کردار رہتی دنیا تک تمام مرد و زن کیلئے قابل تقلید ہے مسلمانان عالم کو آپ کی سیرت و کردار پر عمل کرتے ہوئے آج بھی اسلام کے زریں اصولوں اور نظام کے دفاع کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا ۔ٓٓٓآج دنیا بھر میں جو اسلامی تحریکیں چل رہی ہیں ان کو ایک بار پھر مادر حسنین کی سیرت کی پیروی کرتے ہوئے پہلے سے زیادہ آگاہی ،گہرے شعور اور الٰہی منصوبہ بندیوں کے سائے تلے اسلام کے دفاع کیلئے میدان عمل میں اترنا ہوگا،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوم ولادت دختر رسولﷺ پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔دریں اثنا ء ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین نے کہا ہے کہ سیر ت دختر رسول خدا خواہرحضر ت فاطمہ سلام عالم دنیا کی تمام خواتین مشعل راہ ہے ۔حکومت یوم ولادت حضرت فاطمہ پر عام تعطیل کا اعلان کرے ۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے " یوم خواتین" اور "ولادت شہزادی کونین، جگر گوشہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم،" کے سلسلے میں میلاد "المحسن ہال "میں منعقد کیا گیا. جسمیں شہر کے مختلف علاقوں سے ناسازگار حالات کے باوجود خواتین کی کثیر تعداد نے جوش اور عقیدت کے ساتھ شرکت کی ۔ شر کاء میلاد سے خطاب میں خانم زہرہ نجفی نے دختر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کا کردار ہر دور کی خواتین کے لیے نمونہ عمل ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات خواہر ندیم زہرا نے کہا کہ پروردگارعالم نے اپنی عظمت کے نور سے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے نور کو خلق کیا اور جب یہ نور آسمانوں پر روشن ہوا تو آسمانی مخلوقات کی آنکھیں خیرہ ہوگئیں ۔