تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:14

نواب اکبر بگٹی قتل کیس ،پرویز مشرف کو ہرصورت پیش کرنے کا حکم

جیو نیوز - کوئٹہ…انسداد دہشت گردی کی کوئٹہ عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد ملزم سابق صدر پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں بگٹی قتل کیس کی سماعت جج طارق انور کاسی نے کی۔آفتاب شیرپاوٴ اور شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے، تاہم سابق صدر پرویزمشرف عدالت نہیں آئے۔ ضمانتیوں نے عدالت میں بیان دیا کہ پرویز مشرف بیمار ہیں اس لئے عدالت پیش نہیں ہوسکے۔ عدالت نے ضمانتیوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ پرویز مشرف کو آئندہ سماعت میں ہر صورت پیش کریں، سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.