تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:14

لاہور : باغبان پورہ میں گھریلو تنازعے پر داماد نے ساس کو قتل کردیا

جیو نیوز - لاہور…لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں گھریلو تنازعے پر داماد نے فائرنگ کرکے ساس کو قتل کردیا ،،ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق باغبانپورہ کے رہائشی عمران عرف مانی کی بیوی ناراض کو میکے چلی گئی تھی ،اسے منانے کے لیے عمران سسرال گیا جہاں اس نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کردی جس سے عمران کی ساس صغریٰ بی بی شدید زخمی ہوگئی،اسے میو اسپتال لے جایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.