22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:29
حیدر آباد اور گردونواح میں آندھی کے ساتھ بارش
جیو نیوز - حیدر آباد…حیدر آباد اور گردونواح میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس سے کئی علاقوں میں سائن بورڈ گر گئے اور مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔حیدر آباد اور ٹنڈو الہ یار سمیت مختلف علاقوں میں پیر کی رات تیز ہواوں کے ساتھ بار ش ہوئی۔ تیز ہواوں نے شہر میں لگے کئی سائن بورڈ بھی اکھڑگئے۔ حیدر آباد،جامشورو اور ٹھٹھہ سمیت مختلف اضلاع کے 32 فیڈرز بند کردئیے گئے۔ ترجمان حیسکو کے مطابق بارش کے باعث ممکنہ نقصان سے بچاو کے لئے فیڈز بند کئے گئے۔ تاہم بارش رکنے کے باوجود کئی گھنٹوں تک بجلی بحال نہیں کی جاسکی۔