22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:45
گلگت بلتستان :مختلف اضلاع میں ساتویں روزبھی احتجاج جاری
جیو نیوز - اسکردو…گلگت بلتستان میں گندم پر سب سڈی ختم کیے جانے کے خلاف مختلف اضلاع میں ساتویں روزبھی احتجاج جاری ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل گلگت بلتستان کے ضلع غذر،گلگت سمیت مختلف اضلاع میں گندم پر سبسڈی ختم کیے جانے کیخلاف دھرناساتویں روزمیں داخل ہوگیا ہے۔ترجمان عوامی ایکشن کمیٹی کاکہناہے کہ گندم پرسبسڈی بحال کرنے کا نوٹی فکیشن جاری ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔احتجاج کے باعث شاہ قراقرم سمیت مختلف مقامات پر لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔