22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:1
سپریم کورٹ :این اے 89سے محمد احمد لدھیانوی کی کامیابی کانوٹیفکیشن معطل
جیو نیوز - سپریم کورٹ …سپریم کورٹ نے این اے 89 جھنگ سے محمد احمد لدھیانوی کی کامیابی کانوٹیفکیشن معطل کردیا۔ مسلم لیگ(ن)کے شیخ اکرم نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کوچیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرد یے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔