22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:18
الطاف حسین کی پشاور،چارسدہ بم دھماکوں کی شدید مذمت
جیو نیوز - لندن…ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پشاوراورچارسدہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکوں میں سیکوریٹی اہلکاروں اورعام شہریوں کی ہلاکت پر دلی افسوس کااظہارکیاہے۔الطاف حسین نے کہاکہ حکومت دہشت گردی پرقابو پانے کے لئے طالبان سے مذاکرات کررہی ہے اوراس کوبڑی کامیابی قراردیاجارہاہے ،جبکہ طالبان کی جانب سے مسلسل دہشت گردحملے اوربم دھماکے کئے جارہے ہیں ،گزشتہ چندگھنٹوں کے دوران پشاور اور چارسدہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں درجنوں پولیس اہلکار اورسویلین شہیدوزخمی ہوگئے ہیں۔انہوں نے سوال کیاکہ اگر طالبان کی جانب سے دہشت گردحملے کئے جارہے ہیں ،تو حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے کیوں گریزکررہی ہے؟ انہوں نے مطالبہ کیاکہ دہشت گردی اوربم دھماکے کر نے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔