تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:6

متحدہ قومی موومنٹ سے ”کافی“ مفاہمت ہوگئی،شرجیل میمن

جیو نیوز - کراچی…سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی پی پی،ایم کیو ایم کے درمیان کافی مفاہمت ہوگئی ہے لیکن اتحاد کا فیصلہ اعلیٰ قیادت کرے گی۔مسلم لیگ نون کے رہنما عرفان اللہ مروت کہتے ہیں کہ دیکھنا ہے کہ یہ اتحاد کب تک چلے گا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدرات شروع ہوا۔اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی پی ایم کیو ایم کے اتحاد کی باتیں مفروضے پرمبنی ہیں، فیصلہ اعلیٰ قیادت کرے گی۔دونوں جماعتوں میں کافی مفاہمت ہوگئی ہے۔چند روز میں ایم کیو ایم کی شمولیت سے متعلق بات واضح ہوجائے گی۔ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اتحا د کے حوالے سے مسلم لیگ نون کے رہنما عرفان اللہ مروت کہتے ہیں کہ دیکھنا ہے کہ یہ اتحاد کب تک چلے گا ۔ ا للہ کرے اس بار بہتری آئے ماضی میں اکٹھے بیٹھے تھے تو کوئی بہتری نہیں آئی تھی۔کراچی آپریشن سے متعلق سوال پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ یہ کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں ہے،آپریشن کی وجہ سے شہر کے حالات میں بہتری آئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.