22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:15
سندھ اسمبلی: ایم کیو ایم کی تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف قرارداد
جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف قراردادسندھ اسمبلی میں پیش کردیا ہے سندھ اسمبلی میں تحفظ پاکستان آرڈننس پر بات کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن خواجہ اظہار الحس نے کہاکہ یہ آرڈینس آئین اوربنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ فورسز کے پاس پہلے ہی آرمڈ فورسزایکٹ موجود ہے،انسانی حقوق کی خلاف ورزی پردنیا بھرمیں پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔خواجہ اظہار الحسن نے مطالبہ کیا کہ سندھ اسمبلی تحفظ پاکستان آرڈیننس کو مسترد کرے۔