22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:31
لاہور:جیو نیوز کے سینئر اینکر اور صحافی افتخار احمد کو دو افرادکی دھمکی
جیو نیوز - لاہور…جیو نیوز کے سینئر اینکر اور صحافی افتخار احمد کو فیروز پور روڈ لاہور میں پل کے نیچے دو افراد نے دھمکی دی اور فرار ہوگئے۔سینئر اینکر افتخار احمد فیروز پور روڈ کے ٹریفک سگنل پر میٹرو بس پل کے نیچے اپنی کار میں جارہے تھے کہ سفید کپٹروں میں ملبوس دوافراد ان کے قریب آئے اور شیشہ نیچا کرنے کو کہا۔ دونوں افراد نے افتخار احمد کو پنجابی زبان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تمہیں طالبان کے خلاف بولنے کے زیادہ پیسے ملتے ہیں، بلوچستان سے تمھارا کیا رشتہ ہے، آئندہ محتاط رہنا، صورت حال خراب ہوتی جارہی ہے۔ افتخار احمد نے بتایا کہ اس بارے میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے۔