تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:31

جیو نیوز کے اینکرپرسن حامد میر کی حالت میں بتدریج بہتری

جیو نیوز - کراچی …جیو نیوز کے اینکرپرسن اورسینیر صحافی حامد میر کی حالت میں بتدریج بہتری آرہی ہے ، تاہم ڈاکٹروں نے اگلے تین دن تک ان کی عیادت کے لیے آنے والوں سے ملاقات پر پابندی لگادی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق حامد میر گہرے زخموں کے باعث شدید تکلیف میں ہیں اور ڈاکٹر انہیں وقتا ًفوقتاً درد کی شدت کم کرنے کے لیے دوائیں دے رہے ہیں۔ ان ہی دواوٴں کے زیر اثر حامدمیر غنودگی کی حالت میں ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ابھی تک حامد میر کے جسم میں موجود تین گولیاں نکالنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.