22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:47
بجلی کی پیداوار میں اضافہ: 30 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری
جیو نیوز - .اسلام آباد…بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے وزارت خزانہ نے 30 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔رقم جلد وزارت پانی و بجلی کو ادا کردی جائے گی اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات چیت کے دوران وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسد امین نے بتایاکہ یہ رقم وزارت پانی و بجلی کے ذریعے بجلی گھروں کو فراہم کی جائے گی تاکہ پاور پلانٹ فرنس آئل خرید کر بجلی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ تیل سے مہنگی بجلی بنانے عوام کو قدرے کم نرخ پر فراہم کرنے سے رواں مالی سال اب تک حکومت 190 ارب روپے کی سبسڈی برداشت کرچکی ہے اور اس مد میں مزید د 30 ارب روپے ایک دو روز میں وزارت پانی و بجلی کو فراہم کر دیے جائیں گے۔