22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:44
خیبرپختونخوا حکومت سے بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق درخواست طلب
جیو نیوز - پشاور…الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت سے بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق درخواست مانگ لی ہے ۔خیبرپختونخوا حکومت کا بائیو میٹرک سسٹم کے بغیر انتخابات کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا۔الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت سے 2دن میں درخواست دینے کو کہا ہے، ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن شیرافگن کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کرائے گئے تو 5ماہ کا عرصہ درکار ہوگا،بائیو میٹرک سسٹم کے بغیر انتخابات 45 دن میں کرا دیے جائیں گے۔