تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:24

حامدمیرپرحملہ ان کے خاندان کیلئے ہی نہیں، قوم کیلئے بھی المناک ہے،نثار

جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ حامدمیرپرحملے کاواقعہ ان کے خاندان اورادارے کیلئے ہی المناک نہیں،بلکہ پاکستانی صحافتی برادری اورقوم کیلئے بھی انتہائی المناک ہے ،اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حامد میر پر حملے کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے لیکن حملے کے واقعے کوجوازبناکرقومی اداروں کوبغیرثبوت موردالزام ٹھہراناانتہائی تشویشناک ہے،جس طرح اہم دفاعی اداروں کوتنقیداورالزامات کانشانہ بنایاگیااس کی دنیامیں مثال نہیں ملتی۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مخصوص حلقوں نے منفی پروپیگنڈااداروں کے بارے میں کیا،جس کی گونج اورتشہیرہمارے دشمنوں نے پوری دنیامیں پھیلائی،ہمارے دفاعی اداروں کے افسراورجوان پاکستان کے تحفظ کیلئے اپنی جان کی قربانی دے رہے ہیں،اس حوالے سے یک طرفہ اورمنفی پروپیگنڈاقابل تشویش ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے3سینئرججزپرمشتمل قائم کردیاہے،کمیشن قائم ہونے پراس قسم کی الزام تراشی کیامعنی رکھتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.