تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:56

ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل ہو گئی،وزرا ء نے حلف اٹھا لیا

جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی مومنٹ14ماہ کے بعد باقاعدہ طور پرسندھ کی صوبائی حکومت میں پھر شامل ہو گئی ہے،ابتدائی طور پر ایم کیو ایم کے دو اراکین نے وزیر کا حلف اٹھالیا ہے۔وزراکی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوٴس کراچی میں ہو ئی جہاں ایم کیو ایم کے دو اراکین روٴف صدیقی اورڈاکٹرصغیرنے حلف اٹھایا،نئے وزراء سے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے حلف لیا ،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی موجود تھے۔حلف اٹھانے والے وزراء کے قلم دان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.