تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:33

حامد میرکے سکیورِٹی گارڈ اورڈرائیورکے اہم انکشافات

جیو نیوز - کراچی…جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن حامد میرپر قاتلا نہ حملے کے دوران ان کے ساتھ موجود سیکیورِٹی گارڈ اور ڈرائیور نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حامد میر کو جب گولیاں لگیں توپہلے انہوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا اور پھر مسلسل پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں شدیدزخمی ہونے والے جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن حامد میر اسپتال پہنچنے تک مسلسل کلمہ طیبہ اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔حامد میرکی سکیورٹی پر مامور ان کے محافظ کا کہنا ہے کہ حامد میر بہت ہی حوصلہ مند انسان ہیں، انہوں گولیاں لگنے کے بعد بھی فون پر یہ خبر آفس تک پہنچائی،مسلسل کلمہ طیبہ پڑھتے رہے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔دونوں عینی شاہدین کے مطابق حامد میرانتہائی عظیم انسان ہیں، جنہوں نے تکلیف کے عالم میں نا صرف اللہ کو یاد رکھا، بلکہ پاک سرزمین کا نام مسلسل ان کی زبان پر رواں رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.