23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:12
حامد میر پر حملہ، جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم آج سے کام شروع کردے گی
جیو نیوز - کراچی…سندھ حکومت نے حامد میر پر حملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انیٹروگریشن ٹیم تشکیل دے دی ،ٹیم آج سے کام شروع کردے گی۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے جیونیوز کے سینیئر اینکر پرسن حامدمیر پر حملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے، جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم میں قانون نافذ کرنے والے7اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ ٹیم میں آئی ایس آئی،ایم آئی، آئی بی، رینجرزایف ایس ونگ، پولیس اور سی آئی ڈی کے نمائندے شامل ہیں، جوائنٹ انیٹروگیشن ٹیم آج سے اپنا کام شروع کردے گی، جوائنٹ انیٹروگیشن ٹیم کیس سے متعلق کسی بھی کردارسے تفتیش کرسکے گی۔