تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:22

سندھ اور پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ

جیو نیوز - کراچی …سندھ اور پنجاب میں روز بروز گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرمی بڑھنے کے بعد بچوں اوربڑوں نے نہروں کا رخ کرلیا ہے۔سندھ میں بدین ،نواب شاہ سمیت میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے مشروبات اور تربوز اور خربوزہ جیسے رسیلے پھلوں کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ خیبر پختوخوا میں گرمی کی شدت کم ہے ، گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے پہاڑی علاقوں میں آج بھی برف باری ہورہی ہے اورمیدانی علاقوں میں موسم آبر آلود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.