23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:3
سری لنکا کے وفاقی وزیر برائے محنت گامنی لوکیج لاہور پہنچ گئے
جیو نیوز - لاہور…جنوبی ایشیا لیبر کانفرنس میں شرکت کیلئے سری لنکا کے وفاقی وزیر برائے محنت گامنی لوکیج لاہور پہنچ گئے۔ یہ کانفرنس 24سے 26اپریل تک لاہور میں ہو گی۔ لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر وزیرِمحنت و انسانی وسائل پنجاب راجا اشفاق سرورنے سری لنکن وزیرکا استقبال کیا۔سری لنکن وزیر کاکہناتھاکہ جنوبی ایشیا لیبر کانفرنس،پاکستان اور سری لنکا سمیت تمام سارک ممالک کے لیے فائدہ مندثابت ہو گی۔ کانفرنس میں پاکستان،سری لنکا،مالدیپ، بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال، بھارت اوربھوٹان کیوزراء شرکت کریں گے۔ آئی ایل اواوریورپی یونین کے علاوہ چین اور ترکی کے وفودبھی س کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔