تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:56

جیوٹی وی کیخلاف پیمرا کوشکایت پرکمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس کا اظہار تشویش

جیو نیوز - واشنگٹن …صحافیوں کے حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے جیو نیوز کے خلاف پیمرا میں شکایتی درخواست پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے پیمرا سے کہا ہے کہ وہ ایسی کسی شکایت کا نوٹس نہ لے، کمیٹی نے پاکستانی سیکورٹی ادارے سے بھی کہا کہ وہ پاکستان میں میڈیا کے اہم کردار کو تسلیم کرے اور کوریج کو سنسر کرنے کے بجائے میڈیا کے ذریعے ہی الزامات کی تردید کرے۔ کمیٹی نے مزید کہا کہ پاکستان کے سیکورٹی ادارے برداشت اور بالغ نظری کا مظاہرہ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.