23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:31
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ سوات
جیو نیوز - راول پنڈی… آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سوات کا دورہ کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس ددرہ میں آرمی چیف نے سیدو شریف کالج اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا، یہ دونوں منصوبے پاک فوج کے انجینئرزنے مکمل کیے،یہ منصوبے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے مکمل ہوئے،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے منصوبوں کی تکمیل میں تعاون پریواے ای کی حکومت اورعوام کاشکریہ اداکیا ۔