تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:36

ملک کے متعدد شہروں میں حامد میر پرقاتلانہ حملے کے خلاف مظاہرے

جیو نیوز - لاہور…ملک کے متعدد شہروں میں جیو نیوزکے سینئرصحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے خلاف مظاہروں اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیہ اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔سرگودھا میں حا مد میر پر قاتلانہ حملے کے خلا ف صحا فیو ں کا احتجا ج چوتھے روز بھی جا ر ی رہا۔ڈسٹر کٹ یو نین آ ف جر نلسٹس کے زیر اہتما م احتجا جی جلو س نکالا گیا۔ با ز وٴ و ں پر سیا ہ پٹیا ں با ند ھ کر صحا فیو ں نے حا مد میر پر قاتلانہ حملہ کر نے والے ملزموں کو گرفتار کر نے کا مطالبہ کیا۔ حملہ کے خلاف جہلم پریس کلب وصحافی برادری نے پر امن احتجاج کیا اورجہلم پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی میں شریک صحافیوں اور سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے مقررین نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حامد میر پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔خانیوال ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام سینئر اینکر حامد میر پر قاتلانہ حملہ کیخلاف ڈسٹرکٹ بار خانیوال میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔سینئر صحافی حامد میر کی صحت یابی کیلئے راجن پور کے مختلف اسکولوں میں دعائیں کی گئیں۔اجتماع میں اساتذہ اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ طلبا اور اساتذہ نے حامد میرکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ حامد میر جلد ہی اپنے ناظرین کے سامنے ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.