23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:49
حامدمیرپرحملہ :مقدمہ ایئرپورٹ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج
جیو نیوز - کراچی…سینئرصحافی حامدمیرپرحملے کامقدمہ ایئرپورٹ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حامدمیرپرحملے کامقدمہ دونامعلوم افرادکیخلاف درج کیاگیا۔ایف آئی آر سب انسپکٹرشہادت خان کی مدعیت میں درج کی گئی۔پولیس کے مطابق مقدمہ انسداددہشتگردی کی دفعہ 15پی پی او،324/34 اور427 کے تحت درج کیاگیا۔ایف آئی آرکے متن کے مطابق حملہ ایئرپورٹ سے شہرجاتے ہوئے جناح اوورہیڈ برج کے نیچے کیاگیا۔فٹ پاتھ پرکھڑے ہو ئے شخص نے کارآتے ہی فائرنگ کی۔حملہ آورکاساتھی اسے موٹرسائیکل پرلیکرحامدمیرکی گاڑی کاتعاقب کرتے ہوئے فرارہوا۔ایف آر آئی کے مطابق حامدمیرکی حالت بیان دینے کے قابل نہیں، اسی لیے مقدمہ پولیس کی جانب سے درج کیاجارہاہے۔