24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:22
کوئٹہ: پولیس پر تشددکا الزام، سو سے زائد وکلا کے خلاف مقدمہ درج
جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کے الزام میں سو سے زائد وکلا کے خلاف دو تھانوں میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے گئے ۔پولیس کے مطابق ایک مقدمہ سٹی تھانے میں ایس ایچ او سٹی کی مدعیت میں سو سے زائد وکلا کے خلاف درج کیا گیا۔ جس میں کار سرکار میں مداخلت ،ہوائی فائرنگ ،توڑپھوڑ کی دفعات لگائی گئی ہیں جبکہ دوسرا مقدمہ سول لائن تھانے میں پولیس اہلکار سید رضا کی مدعیت میں درج کیا گیا ،تاہم رات گئے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔