تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:29

مختلف شہروں میں کنٹونمنٹ کی حدود میں جیو نیوز کی نشریات بند

جیو نیوز - کراچی…ملک کے مختلف شہروں میں کنٹونمنٹ ایریاز کی حدود میں قانونی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی دھونس اور دھمکی کے ذریعے کیبل پر جیونیوزکی نشریات بند،جنگ اور دی نیوز کی تقسیم بھی روک دی گئی ۔کراچی کے علاقے ملیر کینٹ میں جیونیوز جیو تیز اور جیو کہانی کو بند کردیا گیا ہے جبکہ جیو سوپر اور جیو انٹرٹینمنٹ کو آخری نمبروں پر کردیا گیا ہے جس سے ان چینلوں پر نشریات غیر واضح دکھائی دے رہی ہیں۔راولپنڈی میں ڈی ایچ اے کے علاقوں میں جیونیوز، جیو تیز، جیو سوپر اور جیو انٹرٹنمنٹ کو آخری نمبروں پر کردیا گیا ہے۔پشاور کے علاقے صدر میں جیونیوز کی نشریات مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ شہری علاقوں گلبہار، کاکشال، ہشت نگری، نشترآباد، فقیر آباد اور فردوس کالونی کے علاقوں میں فریکوئنسی کو تبدیل کرکے جیونیوز کی نشریات کو آخری نمبروں پر کردیا گیا۔کوئٹہ میں کینٹ، جناح ٹاوٴن، شہباز ٹاوٴن اور سمنگلی روڈ سمیت زرغون روڈ کے کچھ علاقوں میں بھی جیونیوز کی نشریات کو بند کردیا گیا ہے۔ تاہم جیوتیز سمیت دیگر چینلز کی نشریات بحال ہیں۔ملتان کینٹ میں عسکری رہائشی علاقوں کے اندر جیو ٹیلی وژن نیٹ ورک کے تمام چینلز کی پوزیشن تبدیل کرکے انہیں آخری نمبروں پر کردیا گیا ہے۔حیدرآباد میں صدر اور کنٹونمنٹ کے کئی علاقوں میں گزشتہ دو روز سے جیوٹیلی ویڑن نیٹ ورک کے تمام چینلز کی نشریات بند ہیں۔مری میں جیونیوز، جیوتیز، جیوکہانی، جیوسوپر اور جیو انٹرٹینمنٹ کو بند کرنے کے احکامات موصول ہوئے تھے، جس کے بعد جیوٹیلی ویڑن نیٹ ورک کے تمام چینلز کو بند کردیا گیا۔ضلع اوکاڑہ میں کینٹ کے تمام علاقوں میں جیو نیوز کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔بہاول نگرکے کنٹونمنٹ کے علاقوں میں جیونیوز اور جیو تیز کی نشریات بند کردی گئیں جبکہ بہاول پور ، رحیم یار خان، مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان کے کینٹ ایریا میں جیو کے تمام چیلنز کی نشریات آخری نمبروں پر کردی گئیں۔ادھر جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان، بہاول پور اور رحیم یار خان کے عسکری رہائشی علاقوں میں جنگ گروپ کے اخبارات کی ترسیل روک دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.