تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:43

جیو کے خلاف کارروائی سے انتشار پیدا ہوگا ،صدر سپریم کورٹ بار

جیو نیوز - کراچی…سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے کہاہے کہ جیو کے خلاف کارروائی سے انتشار پیدا ہوگا۔سپریم کورٹ بار کا ہنگامی اجلاس ہفتے کو طلب کرلیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار کاکہنا ہے کہ وکلاء برادری کڑے وقت میں جنگ اور جیو کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ سینئر صحافیوں نے بھی حامد میر ، جنگ اور جیو نیوز سے مکمل یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔ وزارت دفاع کی جانب سے جیو کے خلاف پیمرا کو درخواست کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس ہفتے کو طلب کرلیا گیا ہے۔ بار کے صدر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ جیو کے خلاف کارروائی سے انتشار پیدا ہوگا۔ معاملہ افہام و تفہیم سے طے کرنا ملک کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلا برادری آزاد میڈیا کی حامی ہے۔ ادھر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شفقت محمود چوہان اور دیگر عہدے داروں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی اور اداروں کی مضبوطی کیلئے جنگ اور جیو کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے،، وکلا ء برادری بہادری سے سچ بولنے والے صحافیوں کیساتھ کھڑی ہے۔لاہور میں حامد میر سے یک جہتی کے لئے سینئر صحافیوں کااجلاس ہوا۔امتیاز عالم، نجم سیٹھی،حسین نقی ،آئی اے رحمان اور دوسرے سینئر صحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور میڈیا کے درمیان ٹکراوٴ کی سازشیں اور میڈیا کو تقسیم کرنے کی کوششیں ناکام بنا دی جائیں گی۔لاہورمیں ہی کونسل آف پاکستان نیوزپیپرایڈیٹرزکا ہنگامی اجلاس ہوا۔۔ سی پی این ای نے اعلان کیا کہ کسی نیوزچینل کے لائسنس یا اخبارکے ڈیکلریشن کی منسوخی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ایسا کوئی فیصلہ قومی مفاد کی سنگین خلاف ورزی تصورکیا جائے گا۔اسلام آباد میں صحافیوں نے حامد میر پر قاتلانہ حملے کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پی ایف یو جے،آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام مظاہرے میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صحافی رہ ماوٴں کا کہنا ہے کہ جیو یا جنگ کو بند کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.