تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:59

وزیراعظم نوازشریف آج گوادر کا دورہ کریں گے

جیو نیوز - کراچی… وزیر اعظم نواز شریف آج گوادر کا دورہ کریں گے ، انہیں گوادر اقتصادی راہداری منصوبے اور بلوچستان میں امن و امان پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے دورہ گوادر کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت صوبائی وزرا اور حکام شریک ہوں گے، اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو صوبے میں امن و امان کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.