تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:32

کراچی میں دھماکا، انسپکٹر شفیق تنولی سمیت2 افراد جاں بحق

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب دھماکے میں انسپکٹر شفیق تنولی سمیت 2 جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگیا۔ ڈی ایس پی ناصر لودھی کے مطابق دھماکاپرانی سبزی کے علاقے میں انسپکٹر شفیق تنولی کے گھر کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں انسپکٹر تنولی اور ان کے ایک ساتھی جاں بحق ہوگئے۔ شفیق تنولی پر اس سے پہلے بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.