24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:32
خیبر ایجنسی میں لڑاکاطیاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی
جیو نیوز - راولپنڈی…خیبر ایجنسی میں صبح سویرے لڑاکاطیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی مصدقہ اطلاعات کے بعد گئی، جس کے دوران اسلام آباد سبزی منڈی دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد چارسدہ میں پولیس اہل کاروں اور ایف آر پشاور میں سیکیورٹی حکام کی ہلاکتوں میں بھی ملوث تھے۔