24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:20
کراچی میں دھماکا،انسپکٹر شفیق تنولی سمیت 4 افراد جاں بحق
جیو نیوز - کراچی …کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں دھماکے سے پولیس انسپکٹر شفیق تنولی سمیت 4 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش لگتا ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق معطل پولیس انسپکٹر شفیق تنولی اپنے گھر کے قریب درزی کی دکان پر دوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ زور دار دھماکا ہوگیا، جس میں شفیق تنولی سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ۔ دھماکے سے ارد گرد کی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا،ابتدائی شواہد اور عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خود کش حملہ آور نے کیا۔شفیق تنولی اس سے پہلے ہونے والے خود کش حملے میں محفوظ رہے تھے،شفیق تنولی ایس ایچ او موچکو تعینات تھے، تاہم انہیں ڈیفنس میں کارروائی پر تنزلی کے بعد معطل کردیا گیا تھا۔