تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:4

پی کے 86 اور پی ایس 35میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ

جیو نیوز - سوات /لاڑکانہ …خیبر پختونخوا کے حلقے پی کے 86 سوات اور سندھ کے حلقے پی ایس 35میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ حلقہ پی کے 86 سوات میں ضمنی انتخاب کے لیے گیارہ امید وار میدان میں ہیں، تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ ن کے سردار خان ، تحریک انصاف کے ڈاکٹر حیدر علی خان اور جمعیت علمائے اسلام ف کے علی شاہ خان ایڈوکیٹ کے درمیان ہے۔ یہ نشست مسلم لیگ ن کے کیموس خان کی نا اہلی کے بعد خالی ہو ئی تھی ۔ حلقہ پی کے 86 سوات میں ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار614 ہے جن کے لئے 85پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ادھر لاڑکانہ میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 35میں بھی ضمنی الیکشن آج ہورہا ہے۔ یہ نشست الیکشن کمیشن کی جانب سے دھاندلی کے الزامات پر الطاف حسین انڑ کو نااہل قرار دینے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ ضمنی انتخاب میں یہاں پیپلز پارٹی کے امیدوار سہیل انور سیال اور آزاد امیدوار شفقت حسین انڑ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ حلقہ پی ایس 35 لاڑکانہ میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد ایک لاکھ 17ہزار175ہے۔ یہاں 118 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 18 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.