تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:24

قاتلانہ حملے پرحامد میر آج باضابطہ بیان جاری کریں گے، اہلیہ حامد میر

جیو نیوز - کراچی… سینئرصحافی اورجیو نیوز کے اینکر پرسن حامد میر کی اہلیہ نے کہا ہے کہ قاتلانہ حملے پرحامد میر آج باضابطہ بیان جاری کریں گے۔ حامد میر کی اہلیہ نے حامد میر کیلئے دعائیں کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے کرم اور لوگوں کی دعاوٴں سے حامد میر کو نئی زندگی ملی،عوام کی دعاوٴں کی اب بھی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قاتلانہ حملے پرحامد میر آج باضابطہ بیان جاری کریں گے اور حملے کے پس پردہ عناصر سے متعلق بیان دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.