24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:37
آئی ایس آئی پر الزام لگا ہے ، تحقیقات ہونی چاہئیں ،پروفیسر ابراہیم
جیو نیوز - پشاور…جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی پر الزام لگا ہے ، اس الزام کی تحقیقات ہونی چاہیے ، پشاور میں جماعت اسلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ جب تک تحقیقات نہ ہوجائے تب تک یہ نہ کہا جائے آئی ایس آئی نے جرم نہیں کیا ، ان کا کہناتھا کہ ہرایک آئین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتاہے ، امن مذاکرات میں شریعت کا سوال اٹھ رہا ہے،سمیع الحق سے کہا ہے کہ ملک میں شریعت کیلئے جید علماء کو ایک ساتھ بٹھائیں۔