تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:53

وزیراعظم نوازشریف گوادرپہنچ گئے،آرمی چیف نے استقبال کیا

جیو نیوز - گوادر…وزیراعظم نوازشریف گوادرپہنچ گئے،پی این ایس اکرم بیس پرآرمی چیف نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم کو گوادرمیں ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی جائے گی جبکہ بلوچستان میں امن و امان کی موجود ہ صورت حال پر بھیزیر بحث آئے گی ۔وفاقی وزرا اسحاق ڈار اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جبکہ بلوچستان کے وزرا ثنااللہ زہری، عبدالرحیم زیارت وال بھی موجود ہیں۔اس موقع پر کمانڈرسدرن کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ موجود ہیں۔وزیر اعظم کو پاک چین اقتصادی راہداری پربھی بریفنگ دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.