تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:27

باڑہ اور وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی کارروائی،35دہشتگرد ہلاک

جیو نیوز - خیبرایجنسی…خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 35دہشت گردہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ اور وادی تیراہ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی،جس میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا گیا ، کارروائی میں 35دہشت گرد مارے گئے ،اورمتعدد زخمی ہوئے ،جبکہ دہشت گردوں کے گیارہ ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد اسلام آباد سبزی منڈی دھماکے ،پشاور اور چارسدہ میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گردی کی ان کارروائیوں میں پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں سمیت 30سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سے زیاہ زخمی ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.