تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:4

حامد میر پر حملے کی مذمت ، میڈیا پر پابندی کے مخالف ہیں،عمران خان

جیو نیوز - اسلام آباد…تحریک انصاف نے جیو نیوز کے سینیئر اینکر پرسن حامد میر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میڈیا کی آزادی پر پابندی یا کسی چینل کی بندش کی مخالف ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔کور کمیٹی نے کہا کہ حکومت صحافیوں پر حملے کرنے والوں کو پکڑنے میں ناکام ہو چکی ہے، اسی لیے صحافیوں پر ٹارگٹڈ حملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔کور کمیٹی نے کہا کہ حکومت اور ریاست کو جواب دہ بنانا میڈیا کی ذمہ داری ہے تاہم میڈیاکو اپنی آزادی کا حق ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنا چاہیئے۔کور کمیٹی نے کہا کہ میڈیا نے اپنی آزادی کے لیے دلیرانہ جدوجہد کی اور وہ میڈیا کی آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اداروں کو مضبوط اور فعال بناتی تو پیمرا اپنا کردار ادا کرتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.