تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:4

کراچی:حامد میر کے حق میں پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کی جانب سے مظاہرہ

جیو نیوز - کراچی …جنگ گروپ اور جیو نیوز سمیت سینئر صحافی حامد میر کے حق میں پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کی جانب سے کراچی میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے آزادی اظہار پر سمجھوتا نہ کرنے والوں کے حق میں شمعیں روشن کیں۔ آزادی اظہار کے حق میں کراچی پریس کلب کے باہرمظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے حامد میر پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی اورجنگ گروپ سے اظہار یکجہتی کے لئے شمعیں روشن کیں۔شرکاء سے خطاب میں پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کے صدر مشتاق منٹو کا کہنا تھا کہ جنگ اور جیونیوز کے خلاف کیا جانے والا پروپیگنڈا سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔مظاہرے کے شرکاء نے کہا کہ حق و سچ کی آوازبلند کرنے والے چینل جیونیوز کو بند کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.