25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:30
حکومت جیو کیخلاف توانائی صرف نہ کرے حملہ آور پکڑے، رپورٹرز ود آوٴٹ بارڈرز
جیو نیوز - پیرس…رپورٹرز ود آوٴٹ بارڈرز تنظیم نے زور دیا ہے کہ پاکستان حکومت اپنی توانائیاں جیونیوز کے خلاف صرف کرنے کے بجائے حامد میر پرحملہ کرنے والوں کی گرفتاری پرصرف کرے۔ رپورٹرز ود آوٴٹ بارڈرز تنظیم کا پیرس ہیڈکوارٹر حامد میر پر حملے اوراس کے نتیجے میں پیداصورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لے رہاہے۔ایشیاپیسیفک ڈیسک کے انچارج بنجمامین اسماعیل کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام ترتوانائیاں حامد میر پرحملے کی تحقیقات پر صرف ہونا چاہئیں۔ جیونیوز کے سینئر صحافی حامدمیر پرقاتلانہ حملے کو قریبا ًایک ہفتہ گزرگیاہے تاہم حملہ آوروں کی گرفتاری سے متعلق کوئی ٹھوس بات سامنے نہیں آسکی۔صحافیوں کی عالمی تنظیم کاکہناہے کہ جمہوری حکومت کوصورتحال کانوٹس لیناچاہیے۔حامدمیرپرحملے کے خلاف عالمی صحافتی تنظیمیں یک زبان ہیں۔ ان کا کہناہے کہ یہ تحقیقات سلیم شہزاد قتل کیس کی طرح نہیں ہونا چاہئیں۔اس بارقاتل اور قاتلانہ حملہ کی وجوہات سامنے لائی جائیں۔