تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:46

برمنگھم سینٹرل ماسک کے چیئرمین اور کمیونٹی لیڈر ڈاکٹر محمد نسیم سپرد خاک

جیو نیوز - لندن…برمنگھم سینٹرل ماسک کے چیئرمین اور کمیونٹی لیڈر ڈاکٹر محمد نسیم سپرد خاک کردیاگیاہے۔ وہ پچھلے ہفتے نوے برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ڈاکٹر نسیم کی نمازجنازہ میں ہزاروں افرادشریک ہوئے۔ جن میں مسیحی، یہودی ،ہندو اور بدھ مذہب سے تعلق رکھنے والے بھی شامل تھے۔ڈاکٹرنسیم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا تھاکہ وہ ہرشخص کی مدد کے لیے پیش پیش رہتے تھے۔ امن اور انسانیت پرانہیں یقین تھا اور اسی کے لیے انہوں نے ساری زندگی وقف کی۔بشپ آف برمنگھم کا کہناتھاکہ مختلف مذاہب کے افراد کو قریب لانے کے لیے جو کام ڈاکٹرنسیم نے کیا وہ دوسروں کے لیے بھی مثال بن گیا۔ڈاکٹرنسیم 1959ء میں انگلینڈمنتقل ہوئے تھے 1994ء تک این ایچ ایس میں بھی خدمات انجام دیں۔انہیں ہینڈزورتھ قبرستان میں سپردخاک کیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.