تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:50

پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

جیو نیوز - اسلام آباد…سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج پھر ہو گی ۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کیس کی سماعت کررہی ہے۔۔کل سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ فراہم نہ کیاجانابدنیتی ہے، جب تک رپورٹ سامنے نہ ہو وہ استغاثہ کے گواہوں پرجرح نہیں کرسکتے۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کسی صحافی کو دی جاسکتی ہے تو ملزم سے کیوں چھپائی جا رہی ہے۔بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ عدالت تحقیقاتی رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.