25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:50
صوابی: یار حسین میں گاڑی پر فائرنگ 7 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
جیو نیوز - صوابی…یار حسین میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 7 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کے مطابق یار حسین میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔تمام افراد رشتہ دار کو پشاور ایئرپورٹ چھوڑنے جارہے تھے۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔