تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:50

وزیر اعظم آج 404 میگاواٹ کے اْچ پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر اعظم نواز شریف آج ڈیرہ مراد جمالی میں 404 میگاواٹ کے اْچ پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔یہ پاور پلانٹ فرانس کی کمپنی نے پلانٹ تعمیر کیا ہے جس سے اچ پاور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 990 میگاواٹ ہوجائے گی۔ پلانٹ میں قدرتی گیس کی مدد سے سستی بجلی پیدا کی جائے گی۔ اس منصوبے سے نہ صرف توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ صارفین کو سستی بجلی فراہم کی جاسکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.