25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:15
معلومات کے خزانے لٹاتا اورانعامات کی بہار بکھیرتا انعام گھر
جیو نیوز - کراچی …لوگوں میں خوشیاں بانٹتا، معلومات کے خزانے لٹاتا اورانعامات کی بہار بکھیرتا انعام گھر یادگار پروگرام بن چکا ہے۔ پروگرام میں سات فٹ چھ انچ کے قد آور شخص نے گاڑی حاصل کرلی۔انعام گھر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی میزبانی میں شاندار انداز سے شروع ہوا، حقائق بتائے گئے اور لوگوں کے ذہنوں میں موجود الجھنیں دور کی گئیں اور معلومات بھی دی گئیں۔پروگرام میں پاکستان میں دوسرے نمبر پر سب سے لمبے اور چھوٹے شخص نے شرکت اور حاضرین کو محظوظ کیا۔سات فٹ چھ انچ کے قد آور نے گاڑی حاصل کی تو سارے تین فٹ کے چھوٹو نے بائیک جیت لی۔انعام گھر میں معصوم بچی فاطمہ کو ماں باپ کی شفقت ملی تو ننھی پری کے والدین خوشی سے پھولے نہ سمائے۔ہر دل عزیز میزبان نے اپنی استانی کے سامنے لڑکپن میں لکھی گئی اپنی ہی کتاب میں سے چند اشعار ناظرین کو سنائے تو ہر سو واہ واہ ہوگئی۔پاکستان آئیڈل کا ایوارڈ اور اسکالرشپ کا تحفہ تو انعام گھر کی شان بن گیا ہے۔اچھوتے کھیل اور مزاح سے بھر پور انعام گھر میں سب ہی خوب مزے کرتے ہیں،خالی ہاتھ آتے ہیں، معلومات اور انعامات سمیٹ کرجاتے ہیں۔