تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:36

بلوچستان اور سندھ میں وکلا تنطیموں کاآج ہڑتال کا اعلان

جیو نیوز - کوئٹہ… کوئٹہ میں وکلا پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف بلوچستان اور سندھ میں وکلا تنطیموں کی جانب سے آج ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔کوئٹہ میں مختلف وکلا تنظیموں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں منگل کو پولیس کی جانب سے وکلا پر مبینہ تشدد اوران کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں آج ملک بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیاگیا۔سندھ کی مختلف وکلا تنظیموں نے بھی آج عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کی حمایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.