25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:8
ججز نظربندی کیس میں ایک بار پھر تفتیشی کو تبدیل کر دیا گیا
جیو نیوز - اسلام آباد…ججز نظربندی کیس میں ایک بار پھر تفتیشی کو تبدیل کر دیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج ایک دن کے لیے پرویز مشرف کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ججز نظر بندی کیس کی سماعت ہوئی ، پراسیکیوٹری عامر ندیم تابش نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پرویز مشرف علاج کی غرض سے کراچی میں ہیں اور وہ آج پیش نہیں ہو سکتے اس پر عدالت نے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دے دیا تاہم پرویز مشرف کے ضامن راشد قریشی اورمشتاق احمد عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا جواب داخل کرایا، دوسری طرف ججز نظربندی کیس کے تفتیشی افسر کو ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب ریاض خان کی جگہ انسپکٹر مصطفیٰ کیانی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔کیس کی مزید سماعت 9 مئی کو ہو گی۔