تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:24

سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک ہے

جیو نیوز - کراچی…سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک ہے،ادھر پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم کچھ بہتر ہوگیاہے ،تاہم زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش گندم کی فصل کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔سرگودھا اور فیصل آبادکے بیشتر علاقوں میں بارش کے بعد موسم تو خوشگوار ہوگیاہے ،لیکن بارش سے شہر بیشرعلاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بلوچستان کے میدانی علاقوں جعفرآباد،نصیرآباد ، جھل مگسی، بولان، سبی اور دیگر علاقوں میں گرمی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ادھرچمن میں بارش کے بعد درخت اور پھول دھل گئے ، بارش نے ماحول خوشگوار کر دیا تاہم شمالی بلوچستان میں ژالہ باری سے سیب اور چیری کے درختوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب سندھ کے بہت سے شہروں میں گرمی بڑھتی جارہی ہے ،خیبر پختوخوا میں گرمی کچھ کم ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر بارانی اور نہری علاقوں میں موسم خشک رہے گا، گندم کے کاشتکار موسمی صورتحال کے مطابق فصل کا خیال رکھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.