25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:40
سنگین غداری کیس : ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ فراہم کرنیکا فیصلہ محفوظ
جیو نیوز - اسلام آباد…خصوصی عدالت نے ملزم کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ فراہم کرنے کے بارے فیصلہ محفوظ کر لیا۔پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وہ آرٹیکل سکس کے تحت کارروائی کے تمام عمل کو چیلنج کر رہے ہیں ، بتایا جائے کہ انکوائری کیسے شروع ہوئی ، کس نے منظوری دی اور تحقیقات میں کیا سامنے آیا۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بنچ نے پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کی۔بیرسٹر فروغ نسیم نے موقف اختیار کیا کہ اس ملک میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ موجود ہے، استغاثہ کے وکیل طارق حسن کا کہنا تھا کہ وہ یہ دعویٰ نہیں کر رہے کہ تحقیقاتی رپورٹ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خفیہ ہے ، جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ رپورٹ خفیہ ہوتی تو وہ میڈیا پر نہ چلتی۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ صرف تحقیقاتی رپورٹ نہیں بلکہ کیس سے متعلق تمام دستاویزات فراہم کی جائیں ،ٹرائل فیئر ہونا چاہیے یا پھر نہیں ہونا چاہیے ، کیس کی مزید سماعت 28 اپریل کو ہو گی۔