25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:6
کامونکی: جنریٹر نے دلہا اور اس کے 2 دوستوں کی جان لے لی
جیو نیوز - کامونکی …کامونکی کے علاقے رضا آباد میں شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ دولہا اور اس کے 2 دوست جنریٹر کی گیس کے باعث دم گھنٹے سے جاں بحق ہو گئے۔رضا آباد میں گزشت رات محنت کش محمد عباس کے بیٹے شفقت کی رسم حنا تھی۔ تقریب کے بعد دلہا اپنے2 دوستوں محمد سلمان اور محمد یوسف کے ساتھ ایک کمرے میں جا کر سو گیا۔ بجلی نہ ہونے کے باعث انہوں نے جنریٹر چلا رکھا تھا۔ رات بھر کمرے میں گیس بھرتی رہی جس کے باعث تینوں دم گھنٹے سے ہلاک ہو گئے۔ گھر والوں نے صبح کے وقت دروازہ کھولا تو لاشیں دیکھ کر شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا۔