تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:6

سندھ شہید تسلیم اورمعاوضہ بل 2014 سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور

جیو نیوز - کراچی…سندھ شہید تسلیم اورمعاوضہ بل 2014 سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔بِل میں کہا گیا ہے کہ پولیس ،رینجر،فرنٹیرکانسٹیبلری اوردوران فرائض دہشت گردی کا نشانہ بننے والے سرکاری ملازمین کومعاوضہ اور مراعات دی جائیں گی۔ بل کے تحت شہید اہلکارکو اگلے گریڈ میں ترقی ،سول وملٹری ایوارڈ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔شہدا کے اہل خانہ کوتعلیمی وظائف اورطبی سہولتیں دی جائیں گی، جبکہ شہدا کے لیے خصوصی فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.