تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:15

کراچی،گزری میں دھماکا، چارافراد جاں بحق تیس سے زائد زخمی

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے دہلی کالونی خلیق الزماں روڈ پر دھماکے سے خاتون سمیت چارافراد جاں بحق اور تیس سے زیادہ زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق دھماکا پنجاب چورنگی پر واقع دہلی کالونی میں مسجد کے قریب ہوا، لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ڈی آئی جی ساوٴتھ عبدالخالق شیخ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہو،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دھماکے کے مقام جگہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے اپنی کارروائیوں کے لیے سندھ کو چْنا ہے، وفاقی حکومت نے بہت مذاکرات کرلیے، اب اسے جوابی کارروائی کے بارے میں سوچنا چاہیے،آئی جی سندھ پولیس اقبال محمود کا کہنا تھا کہ دھماکے میں دس کلودھماکاخیز مواد استعمال کیا گیا،، جسے رکشے میں نصب کرکے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.